’نمرہ پولیس کی گولی سے جاں بحق ہوئی‘

February 27, 2019

نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آنے والی میڈیکل کی طالبہ نمرہ پولیس کی گولی سے جاں بحق ہوئی۔

انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار 4 کلو میٹر سے ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے آئے جس کے بعد مقابلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق آج ایڈیشنل آئی جی اس بارے میں میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آ کرمیڈیکل کی طالبہ نمرہ جاں بحق ہوگئی تھی۔