کراچی جیل کے قریب مارٹن کوارٹرز میں سرچ آپریشن

March 01, 2019

رینجرز نے کراچی سینٹرل جیل کے قریب مارٹن کوارٹرز کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔

ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن میں رینجرز کی جانب سے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ جس میں 20 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم کوائف کی تصدیق کے بعد کو چھوڑ دیا گیا۔

دوسری جانب شاہ فیصل سے پولیس اہلکار سمیت ایم کیو ایم لندن کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ نارتھ کراچی سے بھی 6 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔