کراچی میں آج سے سجے گا پی ایس ایل کا میدان

March 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان سپرلیگ کا میلہ آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پلے آف مرحلے کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیےلاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹاکرا ہوگا۔

لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا جسے دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچنا ہوگا کیونکہ نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر 12 بجے کھول دیے جائیں گے اور شام 5 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے کراچی کی شاہراہوں کو خوبصورتی سے سجادیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں کی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی بھی انتہائی سخت رکھی گئی ہے ، 13 ہزار سیکیورٹی اہلکار نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 4 کے پہلے پلے آف مرحلے کے لیے دو ٹیموں کا انتخاب ہوچکا ہے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گی جبکہ دو ٹیموں کا انتخاب ہونا باقی ہے۔

تاہم پلے آف کے دوسرے مرحلے کے لیے کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان مقابلہ ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔