تھائی لینڈ میں مٹی کے بگولوں سے لوگ خوفزدہ

March 13, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


تھائی لینڈ کے صوبے Roi Etمیں موسم کی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

ہوا کچھ یوں کہ موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور کئی فٹ بلندی تک مٹی بگولے کی صورت گول گھومتی دکھائی دی۔

مٹی کے ان بگولوں نے تھائی لینڈ میں ایسی صورت حال اختیارکی کہ جیسے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتی ہو۔

یوں بیچ اسکول کے میدان میں اچانک بننے والے مٹی کے دو سو فٹ بلند بگولوں کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

مٹی کے ان بگولوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔