ایپکا محکمہ تعلیم یونٹ کے تحت احتجاج

March 15, 2019

کراچی(پ ر)ایپکا محکمہ تعلیم یونٹ ضلع جنوبی کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ محمد ایوب ماما، سید جواد کاظم، شبیر احمد ، عمران غلام حسین، عبدالرئوف شہزاد، نواز علی بلوچ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کرپشن عروج پر ہے چھوٹے ملازمین کے ساتھ ظلم و زیادتی کی جاتی ہے ، کرپٹ افسران کے خلاف تحریک چلائیں گے۔