ملتان( پ ر)امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ حقوق العباد کے معاملے میں اللہ اس وقت تک معاف نہیں کرتا جب تک وہ بندہ معاف نہ کردے جس کا حق تلف کیا گیا ہو،لہٰذا اگر کسی بندے کا حق تلف کیا تو معافی تلافی کرکے اللہ کی بارگاہ میں توبہ بھی کرنا ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بذریعہ ویڈیو لنک حضرت خواجہ غریب نواز ؒ کی مناسبت سے ہونے والے مدنی مذاکرے میں بیان کرتے ہوئے کیا۔