برفانی تودہ گرنے سے مری نتھیاگلی روڈ بند

March 17, 2019

گلیات میں کنڈلہ کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے مری نتھیاگلی روڈ بند ہوگیا جسے کھولنے کے لیے بھاری مشینری سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق ابھی تک کسی سیاح کی گاڑی پھنسی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ صبح تک مری نتھیاگلی روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔