اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دہشتگردی پر قابو پایا جا سکتا ہے،معین الدین شاہ بخاری

March 19, 2019

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) سجادہ نشین پیر معین الدین شاہ بخاری نے کہا ہے کہ اولیاء کاملین ہی کی بدولت ملک میں دین اسلام کی روشنی پھیلی ،بزرگان دین اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دہشت گردی جیسی لعنت پر قابو پایا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت پیرفیض اللہ شاہ بخاری ؒ کے 56ویں سالانہ عرس مبارک کی پہلی نشست کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،علامہ صادق سیرانی نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں مسجد میں فائرنگ کے واقعہ پر ہر مسلمان کا دل خون کے آنسو رورہا ہے، تقریب میں حافظ محمد علی تونسوی،محمد نعیم رفیق مہروی،قاری محمد رمضان سعیدی نے خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا۔