میں بھی خائف نہیں تختہِ دار سے، میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے....

March 21, 2019

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےنیب آفس میں پیش ہونے سے قبل حبیب جالب کی مشہور نظم کے اشعار ٹوئٹر پر شیئر کیے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر نیب راولپنڈی میں پیشی سے قبل حبیب جالب کے یہ اشعار بلاول بھٹو کے ذاتی اکائونٹ سے پیش کیے گئےجس میں درج تھا کہ ’’میں بھی خائف نہیں تختہِ دار سے،میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے،کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے،ظلم کی بات کو جہل کی رات کو،میں نہیں مانتا میں نہیں جانتاـ‘‘۔