بھارت: کرناٹکا میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی

March 21, 2019

بھارت کی ریاست کرناٹکا میں زیر تعمیر عمارت گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی میڈیاکےمطابق کرناٹکا کے علاقے کماریشور میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

اب بھی کچھ افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہو ئے ہیں، جنہیں آکسیجن اور خوراک پہنچائی جا رہی ہے، ریسکیو حکام نے 60 سے زائد افراد کو ملبے سے نکال لیا ہے۔

منگل کی شام کرناٹکا میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے کے نیچے دب گئے تھے ۔