نئی دہلی،بھارتی حکام کا یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سے انکار

March 22, 2019

بھارت نے پاکستان ہائی کمیشن کی یوم پاکستان کی تقریب میں بھارتی حکام کو بھیجنے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان کی جانب سے تقریب میں حریت رہنماؤں کو مدعو کرنے کی وجہ سے بھارتی حکام کو تقریب میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی کے پاکستان ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب اس بار 22 مارچ جمعے کو کی جا رہی ہے۔