جوش ہینسن کا مفرور قاتل شین اوبرائین رومانیہ میں پکڑا گیا

March 25, 2019

لندن (پی اے) 2015میں لندن میں چاقو سے حملہ کر کے جوش ہینسن کو قتل کر کے فرار ہوجانے والا 31 سالہ مبینہ قاتل شین اوبرائین گزشتہ روز رومانیہ میں پکڑا گیا، ہیلنگٹن کے ایک شراب خانے میں جوش ہینسن کو خنجر مارنے کے بعد مبینہ ملزم فرار ہو گیا تھا، جس کے بعد انٹرپول کو اس کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کردیا گیا تھا۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو رومانیہ سے لندن لانے کیلئے کارروائی شروع کی جائے گی، ملزم اوبرائن یوروپول اور نیشنل کرائم ایجنسی دونوں کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا، ملزم حملے کے بعد ایک نجی پرواز کے ذریعے برطانیہ سے فرار ہوگیا تھا اسے فروری 2017میں پراگ میں اٹلی کی جعلی دستاویزات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم پولیس نے اس کی اصلیت معلوم نہ ہونے کے سبب اسے رہا کردیا تھا۔