وزارت آئی ٹی، پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے 8ارب سے زائد کی ڈیمانڈ

March 25, 2019

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے آئندہ مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی سے اپنی اور ذیلی اداروں کی 23جاری و نئی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 8ارب 63کروڑ 52لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی ہے ، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پہلے ہی ان منصوبوں کی توثیق کر دی ہے جبکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے گزشتہ اجلاس میں یہ سکیمیں زیر بحث آنی تھیں مگر کمیٹی نے اس پر کچھ وقت مانگ لیا تھا، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سے ان سکیموں کی توثیق کے بعد پلاننگ کمیشن کو بھجوا دی جائیں گی تاکہ آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں ان کیلئے فنڈز مختص ہو سکیں، آئی ٹی سے متعلقہ پانچ اور ٹیلی کام کی تین جاری سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 3562.841 ملین روپے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے ۔