شام کی رکنیت کا معاملہ آئندہ اجلاس کا حصہ نہیں ہوگا، عرب لیگ ترجمان

March 25, 2019

قاہرہ (ایجنسیاں)عرب لیگ کے ترجمان محمود عفیفی نے قاہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ کے آئندہ اجلاس میں شام کی رکنیت بحال کرنے کا معاملہ زیر بحث نہیں آئے گا۔ عفیفی نے مزید کہاکہ اس سربراہی اجلاس میں شامی جنگ، فلسطینی اسرائیلی تنازعے، لیبیا میں عدم استحکام اور یمن کی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔ عرب لیگ کا اگلا سالانہ اجلاس 31مارچ کو تیونس میں ہو رہا ہے۔