امریکا کی کئی ریاستوں میں دہائیوں بعد خسرہ پھوٹ پڑا، نیویارک میں ویکسین نہ لگوانے والے بچوں کا عوامی مقامات پر جانا ممنوع

March 28, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا، الینوائے، ٹیکساس، واشنگٹن اور نیویارک میں کئی دہائیوں بعد خسرے کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔ نیویارک کی ایک کائونٹی میں حکام نے ایک کائونٹی میں ویکسین نہ لگوانے والے بچوں کو عوامی مقامات پر جانے سے روک دیا ہے۔ نیویارک کی راک لینڈ کائونٹی نے پوری کائونٹی میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر پابندی 30؍ روز تک کیلئے ہوگی اور اس وقت تک والدین اپنے اُن بچوں کو ویکسین (ایم ایم آر) لگوا لیں نہیں بچائو کے ٹیکے نہیں لگائے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جن بچوں کو ویکسین نہیں لگی ہوگی ان کے عوامی مقامات، پارک، کھیلنے کے مقامات، چرچ، اسکولوں اور شاپنگ سینٹرز وغیرہ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔