پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش

March 29, 2019

اوگرا نے یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی جو سمری پیٹرولیم ڈویژن کو اسرال کی ہے اس میں یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا نے پیٹرولیم ڈویژن کو ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 17 پیسے اضافے اور مٹی کا تیل 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اوگرا نے اپنی سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔