لاہور، ماں کی بے ادبی کا شبہ، بھائی نے بھائی کی جان لے لی

April 04, 2019

لاہور کے علاقے شالیمار میں ماں کی بے ادبی کے شبے پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کی جان لے لی، پولیس نے باپ کی درخواست پر ملزم بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق شیلر چوک باغبانپورہ میں محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازم غلام نبی کے دو بیٹے حماد اور حامد گھر میں سوئے ہوئے تھے، غلام نبی کی اہلیہ کی طبعیت اچانک ناساز ہوگئی۔

انہوں نے بیٹے حامد کو اُٹھایا کہ ماں کی حالت دیکھو، اسی دوران حماد بھی اُٹھ آیا اور سمجھا کہ حامد نے ماں سے بدتمیزی کی ہے، یہی سوچ کر اس نے فائرنگ کر کے حامد کو قتل کردیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔