آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی دبئی سے پاکستان روانہ

April 11, 2019

آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی دبئی سے پاکستان کے لیے روانہ کر دی گئی، آج صبح اسلام آباد پہنچائی جائے گی۔

اسلام آباد میں ٹرافی کی رونمائی 12 اپریل، لاہور میں 13 اور کراچی میں 14 اپریل کو ہوگی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا جبکہمیگا ایونٹ میں شریک ٹیمیں 24 سے 28 مئی تک وارم اپ میچز میں حصہ لیں گی۔

شیڈول کے مطابق میزبان انگلینڈ ،جنوبی افریقہ کے مقابل ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اوول میں کھیلیں گے جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی، پاکستان نے پہلی اور آخری بار انیس سو بانوے میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔