اے آر رحمان پروڈیوسر اور رائٹر بن گئے

April 11, 2019

آسکر ایوارڈ یافتہ مایہ ناز موسیقار اے آر رحمان اب پروڈیوسر اور رائٹر بن گئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اے آر رحمان نےاپنی فلم’99 سانگز‘ ریلیز کرنے اعلان کیا ہے جو بحیثیت پروڈیوسر اور رائٹراُن کی پہلی فلم ہوگی۔

52سالہ موسیقار کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہنا ہے کہ ’’وہ بحیثیت پروڈیوسر اور رائٹر اپنی پہلی فلم 99 سانگز کی ریلیز کا اعلان کرکے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں‘‘

اے آر رحمان نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ فلم تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی او 21 جون2019ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

انہوں نے پیار اور حوصلہ افزائی پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔