فن لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹس کی فتح

April 16, 2019

ہیلنسکی(آئی این پی)شمالی یورپی ملک فن لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹس معمولی سی برتری کے ساتھ نئی پارلیمان میں سب سے بڑی سیاسی طاقت بن گئے ہیں۔ مستقبل کے ممکنہ وزیر اعظم آنتی رِنے کی جماعت نے دو سو میں سے چالیس سیٹیں حاصل کی ہیں۔ دوسرے نمبر پر دائیں بازو کی عوامیت پسند جماعت دی فِنز رہی، جسے انتالیس سیٹیں ملیں جبکہ تیسرے نمبر پر قدامت پسندوں کی نیشنل کنوینشن پارٹی رہی، جسے اڑتیس نشستیں حاصل ہوئی ہیں اب تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز یوہا سِیپِیلے کی سینٹر پارٹی نے اکتیس سیٹیں حاصل کیں۔