آئندہ ماہ سے بروقت تنخواہوں کی ادائیگی پر عملدرآمد کیا جائے گا،ڈی جی ادارہ ترقیات

April 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ سے تسلسل کے ساتھ بروقت تنخواہوں کی ادائیگی پر عملدرآمد کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈ ی جی کے ڈی اے نے کے ڈی اے سی بی اے مزدور یونین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا،وفد میں مزدور یونین کے چیئرمین عبدالمتین شیخ، جنرل سیکریٹری محمد اشفاق چشتی، صدر افضال حسین صدیقی، محمد انور شیخ، فرمان محمد خان، محمد ہاشم، محمد عبداللہ، محمد شعیب خان ودیگر موجود تھے،انہوں نے مزید کہا کہ قیمتی اثاثوں کو یکجا کرکے مالی آمدنی کو بڑھانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہوں سمیت پنشن کی ادائیگی کے معاملات بہتر ہورہے ہیں ادارے کے ملازمین قیمتی اثاثہ ہیں ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ مستقل بنیادوں پر میڈیکل سہولیات بھی بحال کی جائیں گی۔