سسر کے قتل میں ملوث داماد سمیت 3ملزمان گرفتار،اسلحہ،موٹر سائیکل برآمد

April 24, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے جوڑیا بازار میں سلیم کارپوریشن کے مالک سلیم احمد کے قتل میں ملوث مقتول کے داماد سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، مقتول کے داماد نے سسر کو قتل کرنے کے لئے ملزمان کو 10 لاکھ روپے اجرت دی تھی، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول، موٹرسائیکل، ہیلمٹ اور 50ہزار روپے برآمد کر لیےگئے ، ترجمان رینجرز کے مطابق 9اپریل کو کھارادر کے علاقے جوڑیا بازار( اولڈ سٹی مارکیٹ) میں سلیم کارپوریشن کے مالک سلیم احمد کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گولیاں مار کرقتل کردیاتھا، رینجرز نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے تکنیکی ثبوت اور معلومات کی بنیاد پر مرکزی ملزم خرم ممتاز، اقبال عرف جرمن اور اس کے بیٹے نوید اقبال کو گرفتارکیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم خرم ممتاز جوکہ ڈیفنس فیز 7 کا رہائشی اورمقتول سلیم احمد کا داماد ہے ذاتی اختلافات اور جائیداد میں وراثت کے معاملے میں رنجش کی وجہ سے سلیم احمد کو قتل کرنے کے لیے پریڈی اسٹریٹ کے رہائشی اقبال عرف جرمن کو 10 لاکھ روپے دیئے تھے جس نے قتل کی ذمہ داری اپنے بیٹے نوید اقبال عرف نونی کو دی جس کا تعلق لیاری گینگ سے ہے کو دی تھی ،ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پستول، ملزم کا لباس، 50 ہزار روپے نقدی اوروقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بمعہ ہیلمٹ بھی برآمد کی گئی ہے۔