حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے 767ویں عرس کی افتتاحی تقریب

April 25, 2019

سیہون شریف( نامہ نگار) گورنر سندھ عمران اسمائیل نے حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے 767ویں عرس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی گورنر سندھ نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ،گورنر نے کہا کہ صوبہ سندھ صوفیائے کرام اور بزرگان دین کی دھرتی ہے اور صوفیوں کا پیغام انسانیت و محبت ہے ۔ بزرگان دین نے عوام کو اپنے پیغام اور عمل کے ذریعے اسلام کی سیدھی اور سچی راہ پر چلنے کا درس دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کے صدارتی نظام پر بحث ہونا بڑی بات نہیں ہے این ایف سی کے تحت سندھ کو اپنا حصہ مل رہا ہے صوبہ میں کوئی معاشی بحران نہیں ہے تاہم فنڈز کے حوالے سی کوئی مسئلہ ہے تو وزیراعظم سے بات کروں گا نیب آزاد ادارہ ہے ملک کے کسی بھی کونے میں کاروائی کا مجاز ہے وزیراعظم کا ایران کا دورہ کامیاب رہا۔