’’جب ڈائریکٹر سی آئی اے تھا تو جھوٹ بولا، دھوکا دیا، چوری کی‘‘

April 25, 2019

امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کہتے ہیں کہ جب میں ڈائریکٹرسی آئی اے تھا تو میں نےجھوٹ بولا، دھوکا دیا اور چوری کی۔

ٹیکساس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ جھوٹ بولنا، دھوکا دینا اور چوری کرنا سی آئی اے کے تربیتی کورس کا حصہ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یہ بھی کہا کہ یہ سب امریکی تجربے کی شاندار یاد دلاتا ہے۔