چوہدری سرور، اقبال ظفر جھگڑا (ڈمیز) اور پروفیسر عاطف کاظمی ”خبرناک“ کے مہمان

April 26, 2019

کراچی (جنگ نیوز) چوہدری سرور، اقبال ظفر جھگڑا (ڈمیز) اور پروفیسر عاطف کاظمی جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور اور بزدار (ڈمیز) بھی گتھم گتھاہوگئے۔ ایک سیگمنٹ میں جنات کی کرپشن پکڑنے کیلئے نیب کی پریشانی بھی دکھائی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسد عمر کو نکالنے پر بپھرے جنات کا احوال بھی پیش ہوگا۔ ”صحت افزا خوراک صرف پاکستان میں، گورے رنگ کے دکھڑے ہزار، مصنوعی بالوں کا گورکھ دھندہ اور ڈاکٹر کی فیس صرف تین کلو خربوزہ “ اِن تمام موضوعات پر بھی ”خبرناک“ میں دلچسپ گفتگو ہوگی۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔