آسٹریلیا میں 2روزہ سالانہ ایئر شو کاانعقاد

May 08, 2019

آسٹریلوی علاقے Illawarra میں 2 روزہ سالانہ ایئر شو کاانعقاد کیا گیا۔

Wings Over Illawarraنامی اس سالانہ ائیر شو میں مقامی طیارہ ساز کمپنیوں کے علاوہ،ایوی ایشن کمپنیوں،جہازوں اور فلائٹ اسکولز،ایرو کلبزکی ٹیموں نے شرکت کی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایئر شو کے دوران جنگی جہازوں اور جیٹ طیاروں کے شاندار کرتب نے دیکھنے والوں کو حیران کردیاجبکہ اس موقع پر جنگی مشقوں کا بھی مظاہرہ پیش کیا گیا۔

مقامی ایئرپورٹ پرمنعقد ہونے والے اس ایئر شو میں مقامی افراد اور سیاحوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کرکے ان نظاروں کا لطف اْٹھایا۔