سمبڑیال: 4 دکانیں اچانک ملبے کا ڈھیر بن گئیں

May 12, 2019

سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں 4 دکانیں دیکھتے ہی دیکھتے گر گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملحقہ پلاٹ میں بیسمنٹ کی کھدائی کی وجہ سے عمارت گری۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق تہہ خانے کی تعمیر کے لئے کی جانے والی کھدائی کی وجہ سے دکانیں گر گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ کھدائی کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کی گئی تھیں۔

دکانیں گرنے کے حادثے کی اطلاع ملنے پر مالک کو دل کا دورہ پڑگیا، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔