’’ماضی میں عوام کو خالی نعروں پر بہلایا گیا‘‘

May 15, 2019

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں اربوں کے قرضے لے کر عوام پر خرچ نہیں کئے گئے، ماضی میں سڑکیں اور پل بنائے گئے اسکولوں اور اسپتالوں پر توجہ نہیں دی گئی عوام کو خالی نعروں پر بہلایا گیا۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تبدیلی کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں بنیادی ضروریات کا ملنا عوام کا حق ہے حکومت عوام کو ان کا حق دینے کیلئے آخری حد تک جائے گی ۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اب عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے زمینی حقائق کے مطابق دیرپا اقدامات کئے جا رہے ہیں وہ شہر شہر قریہ قریہ جا کر عوام سے مل رہے ہیں بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے ترجیحات کا تعین کر لیا گیا ہے۔