ہائیکورٹ:مغویہ کو بازیاب نہ کرانے پر ایس ایچ او کیخلاف کارروائی

May 16, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ہیڈ پنجند پل کی تعمیر و مرمت کے دوران شہریوں کے گزرنے کیلئے متبادل راستہ فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست چیف سیکرٹری حکومت پنجاب کو بھجواتے ہوئے2روز میں قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے، فاضل عدالت میں سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید خان دستی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ہیڈ پنجند پل کی تعمیر و مرمت کے دوران شہریوں کو متبادل راستہ فراہم کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر فاضل عدالت کی جانب سے متبادل راستہ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے 2 ماہ گزر جانے کے باوجود متبادل راستہ فراہم نہیں کیا گیا، دریں اثنا ہائیکورٹ میں پولیس کیخلاف اغوا ہونے والی خاتون کو بازیاب نہ کروانے کیخلاف درخواست ڈی پی او خانیوال کی یقین دہانی پر درخواست گذار خاتونکی رضا مندی سے داخل دفتر کردی گئی، فاضل عدالت میں زلیخا مائی نےمؤقف اختیار کیا کہ اسکی بیٹی چکنمبر 171/10آر کی رہائشی زبیدہ بی بی کو مارچ 2018 میں ملزموں محمد یوسف، عبدالشکور اور بلال نے اغوا کیا ، مقدمہ بھی درج کرایا لیکن ایک سال گزر جانے کے باوجود خاتون کو بازیاب نہیں کروایا جاسکا ، عدالتی حکم پر ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز عدالت میں پیش ہوئے اور ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کروائی جس پر درخواست واپس لے لی گئی۔