’’انقلابی سرکار اپنی ہی ناکامیوں کے ریکارڈ توڑ رہی ہے‘‘

May 16, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلابی سرکاراپنی ہی ناکامیوں کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، حکومت کے عوام دشمن فیصلوں نے عام آدمی کے لیے جینا مشکل کر دیا ہے۔

شیری رحمان نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر 147 روپے کا ہو گیا ہے لیکن 'عوام کو گھبرانا نہیں ہے، مہنگائی کا طوفان آئے گا لیکن 'عوام کو گھبرانا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے سے پہلے شرائط مانی جا رہی ہیں،ماہرین کہتے تھے کہ ڈالر کی قدر مزید بڑھے گی۔

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ دوسری دفعہ ڈالر کی قدر میں اتنا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، حکومت کے عوام دشمن فیصلوں نے عام آدمی کے لیے جینا مشکل کر دیا ہے۔