صادق آباد کے نجی بینک میں دھماکا، 8 افراد زخمی

May 16, 2019

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے نجی بینک میں دھماکا ہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔

صادق آباد پولیس کےمطابق بینک میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 8 افرادزخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے سے بینک کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے، دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے، بظاہر یہ دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کا لگتا ہے۔