پولیس ٹریننگ سکول کے پہلے کمانڈنٹ ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نے چارج سنبھال لیا

May 21, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس ٹریننگ سکول کو کالج کا درجہ ملنے کے بعد یہاں تعینات ہونے والے پہلے کمانڈنٹ ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نے چارج سنبھال لیا ہے،وہ ٹریننگ کالج پہنچے تو پولیس کے دستے نے سلامی دی،بعدازاں انہوں نے سٹاف سے میٹنگ بھی کی،واضح رہے کہ ایس پی کینٹ زنیرہ اظفر کے پاس کمانڈنٹ کا اضافی چارج تھا۔