انڈونیشیا:صدر جوکوودودو کی کامیابی کے بعد حالات کشیدہ

May 22, 2019

انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں صدر جوکوودودو کی جیت پر مخالفین کے احتجاج پر صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشین انتخابات میں صدر ودودو کی 55.5 فیصد ووٹوں سے کامیابی کے اعلان کے بعد مخالف امیدوار پرابوو سبنتو کے ہزاروں حامی سڑکوں پر نکل آئے اور الیکشن کمیشن کا گھیراؤ کرلیا۔

انڈونیشیئن پولیس کا کہنا ہے کہ جکارتہ میں جھڑپوں میں ہونے والی ہلاکت سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں،مظاہرین کو ہتھیار پہنچانے کے الزام میں خصوصی فورسز کا سابق کمانڈر بھی زیر حراست ہے۔

جکارتہ کےمتاثرہ علاقے میں ٹرین اسٹیشن،شاپنگ مالز،اسکول اور کاروباری مراکز آج بند ہیں۔

جکارتہ میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی، حکومت مخالف مظاہروں میں ایک شخص ہلاک جبکہ20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

شہر کی سیکیورٹی کے لیے فوج کے 30 ہزار اہلکار تعینات کیے جا چکے ہیں۔