’’جو اِن سےکرپشن کا حساب مانگے وہ نالائق ہے‘‘

May 23, 2019

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جو ان سےکرپشن کا حساب مانگے وہ نالائق ہے اور نااہل بھی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نظرمیں لائق وہ ہے جو انہیں منی لانڈرنگ کے نت نئے طریقے بتائے۔

انہوں نے کہا کہ نالائق اعظم اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اسی لئے ایک جیل میں ہے دوسرا باہربھاگ گیا، تیسرا سمدھی ملکی معیشت کو چونا لگا کر مفرور ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں قوم نے کرپشن اورمعاشی بدحالی کے کینسرکا علاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب معیشت بھی چلے گی اور عوام خوشحال ہوں گے، اسٹاک مارکیٹ کا ہزار پوائنٹس سے زائد اوپر جانا مثبت ہے، وہ اپوزیشن کو نظر نہیں آتا۔