’چیک پوسٹ پر شر پسندوں کا حملہ افسوسناک ہے‘

May 26, 2019


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر ملکی ترقی کے راستے میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے خاڑ کمر چیک پوسٹ پرحملے کو افسوسناک واقعہ قرار دیا اور کہا کہ جتھا بناکر دہشت گردوں کو چھڑوانے کی کوشش کرنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصرمسلسل پاکستان مخالف سرگرمی میں ملوث تھے، قبائلی عوام اس گروہ سے لاتعلق ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ کچھ شرپسند عناصر ملکی ترقی کے راستے میں روڑے اٹکا رہےہیں، یہ سازشیں دم توڑیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس علاقے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کی بہت بڑی قربانی دی ہے۔