ڈی جی آئی ایس پی آر کا پی ٹی ایم کارکنوں کو مشورہ

May 26, 2019

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے شمالی وزیرستان واقعہ پرپی ٹی ایم کے کارکنوں کو احتیاط کا مشورہ دےدیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے معصوم کارکنوں کو احتیاط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند افرادمذموم مقاصد کیلئےانہیں اکسا رہے ہیں اور ریاستی اداروں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔