فلم ’ہوبس اینڈ شاؤ‘کی نئی جھلکیاں

June 03, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس فرنچائز کی فلم ’ہوبس اینڈ شاؤ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔

ہدایتکارڈیوڈ لیچ کی ایڈونچر سے بھرپوراس فلم کی اسٹار کاسٹ میں ڈیوین جانسن ،ادریس البا، جیسن اسٹیتھم،ونیسا کربی،ہیلن مرن،رومن رینز اور ایڈی مارسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لئے اس فلم کو نیل ایچ موریٹیزاورکرس مورگن نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔

ہوبس اینڈ شاؤ یونیورسل پکچرز کے تحت 2اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔