مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک

June 13, 2019

سری نگر(جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا جب کہ فورسز نے جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور کو بھی مارنے کا دعویٰ کیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کی ذمہ داری العمر مجاہدین نے قبول کی ہے۔