طوطوں کے پنجروں کیلئے ٹینڈر پر صدر کانوٹس

June 13, 2019

ایوان صدر کے چڑیا گھر میں مکاؤ طوطوں کے پنجروں کے لیے ٹینڈر کا معاملہ سامنے آنے پر نوٹس لے لیاگیا۔

جیو نیوز پر خبر آنے کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے سی ڈی اے کے ٹینڈر کا سخت نوٹس لے لیا۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے ٹینڈر فوری منسوخ کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔

صدر مملکت نے ٹینڈر جاری کرنے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ٹینڈر مجاز حکام کی منظوری کے بغیر جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایوان صدر میں طوطوں کے نئے پنجروں پر انیس لاکھ اڑتالیس ہزار روپے کی لاگت کا ٹینڈر نوٹس اخبار میں شائع ہوا تھا۔