شکیب الحسن کی ایک اور سنچری ورلڈکپ کے کامیاب ترین بیٹسمین

June 18, 2019

لندن (جنگ نیوز) بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن ورلڈکپ میچز کی چار اننگز میں 384 رنز بناکر ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین بیٹسمین بن گئے ہیں۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ پانچ میچوں میں تین 343 رنز بناکردوسرے نمبر پر ہیں ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارتی اوپنر روہت شرما نے پاکستان کے خلاف ایک سوچالیس رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔ وہ تین اننگز میں 319ر نز اسکور کرچکے ہیں۔ شکیب، روہت شرما اور انگلینڈ کے جو روٹ ورلڈکپ میں دو دو سنچری بناچکے ہیں۔ جو روٹ نے چارمیچوں میں 274رنزبنائے۔آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنرنے پانچ میچز میں 281 رنز ایک سنچری اوردونصف سنچریوں کی مدد سے بنائے ہیں۔