شہری کابچوں کوانسدادپولیوقطرے پلوانے سے انکار

June 18, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیو کے قطرے پلانے کے لیے جانے والی ٹیم سے شہری کی تکرار،قطرے پلوانے سے انکار کردیا۔بتایا گیا ہے کہ انچارج پولیو ٹیم راحیلہ بی بی نے اپنی ساتھی خاتون اہلکار کے ہمراہ بستی خداداد کا وزٹ کیا اس دوران وہ جاوید نامی شخص کے گھر پہنچے جس نے انہیں دیکھتے ہی برا بھلا کہا اور اپنے بچوں کو قطرے پلوانے سے انکار کردیا ۔اطلاع ملنے پر کینٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملہ رفع دفع کردیا۔