کراچی میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

June 18, 2019

کئی روز سے زحمت کے بعد کراچی میں موسم شہریوں کے لئے رحمت بننا شروع ہو گیا۔ گزشتہ رات چند علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہونا شروع ہوگیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


گزشتہ رات کراچی کے علاقے ڈیفنس، کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔

دوسری جانب لاہور ، ملتان اور لیہ میں بھی گزشتہ رات بارش ہوئی ،جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، راولپنڈی، گوجرانوالا، لاہور،سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور بہاولپورمیں بارش متوقع ہے ۔

اس کے علاوہ پشاور، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں ، ڈی آئی خان، ژوب ، میرپورخاص اور کشمیر میں بھی بارش ہو سکتی ہے ۔