انٹیلی جنس بیورو میں 1660 افراد کی بھرتی کا فیصلہ

June 18, 2019

وفاقی حکومت نے انٹیلی جنس بیورو کو مزید مستحکم کرنے کے لیے 1600سے زائد افراد کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کردیا گیا ہے۔

درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 5جولائی ہے۔ امیدواروں کا تحریری امتحان لینے کا ٹھیکہ نیشنل ٹیسٹنگ سروسز کو دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 1600بھرتیاں گریڈ ایک سے گریڈ 14میں کی جائیں گی۔

ہر پوسٹ کے لیے صوبوں اور اضلاع کا الگ الگ کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ امیدواروں کی تعلیمی قابلیت بی اے سے میٹرک رکھی گئی ہے جبکہ عمر کی حد 18سے 50برس ہے۔

خصوصی حالات میں عمر کی حد 50برس رکھی گئی ہے۔ تمام منتخب شدہ افراد کی پوسٹنگ دفاتر میں ہوگی جبکہ فیلڈ ورک کے لیے بھرتیاں بعد میں کی جائیں گی۔