سبی،تخریب کاری کی کوشش ناکام،دھماکا خیز مواد اور مارٹرگولے برآمد

June 19, 2019

کوئٹہ(این این آئی) سبی میں لیویز فورس نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو سبی کے علاقے کٹ منڈائی میں لیویز نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد اور درجنوں مارٹر کے گولے قبضے میں لے لئے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، لیویز مزید کارروائی کر رہی ہے۔