چینی کی قیمت:غیر ضروری اضافہ نہیں ہونے دینگے، مشیرتجارت

June 21, 2019

اسلام آباد(آئی این پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ نہیں ہونے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مشیر تجارت عبد الرزاق داود کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں چینی کی طلب اور سپلائی کی مجموعی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔عبد الرزاق داؤد نے ایف بی آر اور کین کمشنرز کو ہدایت کی کہ چینی کے ذخیرے کا جائزہ لیا جائے۔