نیو یارک میں سیکڑوں افراد کی یوگا پرفارمنس

June 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


چاق و چوبند اور فٹ رہنے کیلئے ورزش بیحد ضروری ہے اور اسی ضرورت کے تحت دنیا بھر میں گذشتہ روز یوگا کا عالمی دن منایاگیا۔

امریکی شہر نیویارک میں سال کے طویل ترین دن، مختصر رات اور انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر سیکڑوں افراد نے ایک ساتھ یوگا کی شاندار پرفارمنس دیکر اس دن کو بھرپور انداز میں منایا۔

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں مرد و خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں افراد ایک جگہ پرجمع ہوئے اور ایک ساتھ یوگاکی شاندار پرفارمنس دی۔

واضح رہے گذشتہ پانچ سالوں سے 21جون کے دن یوگا کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس موقع پر دنیا بھرمیں خاص طور پر یوگا پرفارمنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔