’سی ای اوز‘ کیلئے نیند پوری کرنا ضروری

June 24, 2019

آپ طالب علم ہوں، کھلاڑی، ملازمت پیشہ شخص یا گھریلو خاتون، یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاںہےکہ آپ کو نیند پوری کرنا ضروری ہے اور جب کبھی کسی تنائو یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے تو آپ کی نیند متاثر ہوجاتی ہے۔ بعض اوقات معمولی دباؤ بھی آپ کی نیندیں اڑا دیتا ہے توسوچیں لاکھوں کروڑوںروپیہ کاروبار میں لگانے کا فیصلہ کرنے والے سی ای اوز (CEOs) اپنی نیند کا خیال کیسے رکھتے ہوںگے؟ اس کا جواب یہی ہے کہ اگر سی ای اوز کو اہم فیصلوں کیلئے سوچ بچار کرنا ہے تو انہیں اپنی نیند لازمی پوری کرنی ہو گی اور اکثر سی ای اوز اس میں کامیاب بھی رہتے ہیں۔ تاہم ، کچھ کام کی نوعیت اور پریشر کے باعث بھرپور نیند لینے کے بجائے کیفین پر زیادہ انحصار کرتے ہیں اور رات گئے دفتر میںبیٹھے رہتے ہیں۔

توانائی اور ارتکازِ توجہ کی فوری کمی سے بڑھ کر بھی اورخطرات ہیں، جو نیند کی کمی سے وابستہ ہیں۔ کم نیند لینے والا لائف اسٹائل جسمانی نظام میں خرابی کا باعث بھی بنتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ خرابی بڑھتی چلی جاتی ہےکیونکہ وہ ویک اینڈ پر بھی پوری رات کی نیند نہیںلے پاتے۔ کم نیند کا مطلب ہے کم عمر، اگر آپ دس سال سے اپنے جسم کو درکار نیند نہیںلے پارہے تو کم عمری میں ہی اس دنیا سے چلے جانے کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

نیند کا ایک چکر (cycle)ہوتاہے، اگر آپ اس کے بارے میں نہیں جانتے اور اسے کنٹرول نہیں کرپاتے تو آپ کی نیند کا یہ چکر متاثر ہوسکتا ہے، جس سے آپ کیلئے مزید پریشانی ہو سکتی ہے۔ ایک بھرپور نیند آپ کے اندر توانائیاں بھر دیتی ہے اورآپ کا موڈ بہتر ہو جاتا ہے ۔ آپ کی یادداشت بہتر رہتی ہے اور آپ کی سوچ کی طاقت بڑھ جاتی ہے۔ اس کے بعد جب آپ جاگتے ہیں توتازہ دم ہوتے ہیں اور زیادہ تیزی سے رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔ اسی طرح اگر آپ کافی نیند نہیںلیتے تو سب کچھ اس کے برعکس ہو جاتاہے۔

اگرآپ سی ای او کی کرسی پر براجمان ہیںتو پہلے یہ جان لیںکہ نیند کیسے پوری کی جاتی ہے، پھر آپ کے دیگر مسائل بھی حل ہو جائیںگے۔

آپ کو اپنے کاروبار کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کرنے ہوتے ہیں اور وہ بھی ہوش وحواسمیں رہ کر، کیونکہ آپ صرف اس لیے نقصانات برداشت کرنے کے متحمل نہیںہوسکتے کہ آپ نے نیند پوری نہیںکی تھی۔

نیند کی سائنس

نیند کمپیوٹر کی طرح نہیںہے کہ رات بھر کیلئے شٹ ڈائون کردیا۔ انسان سب مشینوں سے بڑھ کر پیچیدہ مشین ہے۔ نیند ایک چکر کی طرح کام کرتی اور پانچ مرحلوںمیں تقسیم ہوتی ہے۔

پہلا مرحلہ ہے ہلکی نیند ، جسے پاور نیپ کی ایک قسم کہہ سکتے ہیں، اس وقت آپ بمشکل اپنی نیند پوری کرپاتے ہیں۔ آپ حرکت کرتے ہیں، کروٹ لیتے ہیں ، جھپکی لیتے ہیں۔

دوسرا مرحلہ ہے گہری نیند کا، جس میں آپ کا سانس لینے کا عمل سُست ہوتاہے۔

تیسرا مرحلہ ہے زیادہ گہری نیند کا، جس میںدماغ منٹیننس (مرمت کرنے والے) موڈ میں چلا جاتاہے، یعنی دن بھر کی سوچوں کو جوڑتاہے، جیسے کپڑے تہہ کرکے الماری میںمنظم طریقے سے رکھتے ہیں۔

چوتھا مرحلہ اس سےبھی زیادہ گہرائی والی نیند کا ہوتا ہے۔

پانچواں مرحلے کو REM یعنی (random eye movement)کہتے ہیں۔اس مرحلےمیںآپ خواب دیکھتے ہیں اوریہی نیندآپ کیلئے بہت فائد ہ مند ہوتی ہے۔ اسی لیے آپ درمیانی شب جاگ اٹھتے ہیںتو یہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ جتنی زیادہ آپ کی گہری نیند ٹوٹے گی اتنے زیادہ منفی اثرات آپ کی ذہنی صحت پر پڑیںگے۔

درج بالا مراحل میںایک مرحلہ تقریباً 90منٹ کا ہوتا ہے۔ ضروری نہیں کہ آپ 90منٹ بعد جاگ اٹھیں تو آپ کو پانچ مرحلے ایک ساتھ پورے کرنے کیلئے پہلے والے 90منٹ دوبارہ سونا پڑے گا۔ یعنی آپ کو اپنی نیند کے مراحل کو 90منٹ سے ضرب دینا پڑے گا۔ اب آپ یہ کہیںکہ24گھنٹوںمیں آپ کو آٹھ گھنٹے کی نیند لینی لازمی ہےتو یہ پرانی بات ہے۔ سائنس کہتی ہےکہ آپ کو ساڑھے ساتھ گھنٹے کی نیند لینی ہے یا پھر 9گھنٹے کی۔ آٹھ گھنٹے بعد آپ اٹھیں گے تو آپ کی نیندکا چکر بگڑجائے گا۔

بدقسمتی سے یہ پیشنگوئی کرنا بہت مشکل ہے کہ آپ کس وقت خواب ِ خرگوش کے مزے لینے لگیںگے۔ ایسا شاذ ہی ہوتاہے کہ آ پ بستر پر گرے اور نیند کی وادیوں میں کھو گئے۔ اسی طرح آپ کا ضرورت کے وقت جاگنا بھی ایک مشکل امر ہے۔ اگر آپ کو رات کو نیند مشکل سے آتی ہے یا آ پ رات گئے بستر پر جاتے ہیںتو پھر آپ کس طرح اپنےالارم کو ایڈجسٹ کریں گے۔ ایک سی ای او کو اپنا ذہن فریش رکھنے کے لیے بھرپور نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

نیند کے ایپس

جدید دور ایپس کا ہے، آپ اپنے اسمارٹ فون میں کچھ ایسے ایپس ڈائون لوڈ کرسکتےہیں، جو آپ کی نیند کے چکر کی نگرانی کرتے ہیں۔ ان ایپس میں آپ کو اپنا جاگنے کا ٹارگٹ ٹائم سیٹ کرنا پڑتاہے۔ یہ ایپ آپ کے پہلے مرحلے کی نگرانی کرتاہے کہ وہ آپ کے ٹارگٹ ٹائم کے قریب پہنچا یا نہیں۔ پھر یہ آپ کو جگا دیتاہے ،اگر آپ تازہ دم جاگتے ہیں، تو پھر آ پ اسی طرح اپنی نیند کے دیگر مراحل بھی پورے کرسکتے ہیں۔ بحیثیت سی ای او اگر آپ ان ایپس کے بارے میںپہلے سے جانتے ہیںتو بہت اچھی با ت ہے ، وگرنہ آپ کو ان کےبارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔