سہراب گوٹھ ، کار پر فائرنگ ، کار سوار جاں بحق

June 27, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ کےقریب نامعلوم افراد کی کار پرفائرنگ کے نتیجے میں کار سوار جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کےقریب پل نزد قربان ہوٹل کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پرفائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ، کار میں سوار زخمی حالت میں ہی کار چلاتا رہا تاہم زخموں تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا جس کے باعث کار پل سے ٹکرا گئی ،اطلاع پر پولیس اور ریسکیوں ادارے موقع پر پہنچے ، پولیس نے موقع معائنے کے بعد لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی شہیداسپتال منتقل کردی ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 27سالہ سید شکیل احمد ولد غالب حسین کے نام سے ہوئی جو محمود آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے، ایس ایچ او سہراب گوٹھ اعجازراجپرنےبتایا کہ مذکورہ واقعہ ایف بی صنعتی ایریا تھا نے کی حدود میں رونما ہے ، بتایا جاتا ہے کہ مقتول اپنی کار میں آرہا تھا کہ سامنے سے کسی نے فائر کیا جو کار کے فرنٹ شیشے کو توڑتے ہوئے مقتول کے کاندھے پر لگی ہے جوکہ جان لیوا ثابت ہوئی ہے ، تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی اس اطلاع پر ایف بی صنعتی ایریا پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور کچھ نہیں ہا جاسکتا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یااورکوئی رنجش کا ساخسانہ ہے اس حوالے سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔