بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آر پی او کی جانب سےپولیس افسروں کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام

June 27, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)آر پی او وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ اعلیٰ کارکردگی کے حامل پولیس افسران کی حوصلہ افزائی سے ان کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے ،پولیس کے احتسابی عمل میں سزا کے ساتھ ساتھ اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو ریوارڈ سے بھی نوازا جاتا ہے ،انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اے ڈی آئی جی ریجنل پولیس آفس سعدیہ سعید ،انسپکٹر طاہر عزیز ، انسپکٹر محمد اکرم ،سب انسپکٹر رانا صابر ، سب انسپکٹراللہ بخش ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد اقبال اور ہیڈ کانسٹیبل اللہ وسایا کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نواز ا ہے ۔