جعلی حکومت نواز شریف کو ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیتی ، مریم نواز

June 27, 2019

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بار بار انجائنا کی تکلیف ہورہی ہے، جعلی حکومت ڈاکٹر کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتی، زیادہ تنقید شروع کی تو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مریم نوازنے اپنے والد سے ملاقات کرنے کے بعد گفتگو کرتےہوئے کہا جعلی وزیراعظم انتقامی کارروائیاں براہ راست خود مانیٹر کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بہترہوگا وہ اپنی توانائی ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں لگاتے، ملکی معیشت ڈوب رہی ہے اور شریف خاندان کے خلاف کار روائیاں کی جارہی ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نوازشریف کو دل کا عارضہ ہےمگرکارڈیا لوجسٹ کورسائی نہیں دی جا رہی جبکہ آج بھی اُن کے ڈاکٹر کو دو گھنٹے انتظار کروا کے واپس بھجوا دیا گیا۔